Gas Leakage Web ad 1

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3 افراد زخمی

0

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ باجوڑ کے علاقے ماموند میں کیا گیا، جہاں فتنہ الخوارج نے کواڈ کاپٹر استعمال کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کو نشانہ بنایا۔

ٹرمپ کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کے ذریعے ملی نئی ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب گراؤنڈ میں کھیل جاری تھا۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے مطابق مارچ اور اپریل کے دوران ماموند اور سلارزئی کے علاقوں میں مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے، جبکہ افغان طالبان کی جانب سے باجوڑ میں سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین اور 6 بچے شہید ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز خوارج اور افغان طالبان کی پوسٹوں اور ان کے معاون انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.