Gas Leakage Web ad 1

ہم نے ہمیشہ سیاسی مفادات قربان کر کے قومی مفاد کو مقدم رکھا: سہیل آفریدی

0

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، جبکہ عمران خان گزشتہ 24 برس سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ فوجی آپریشنز اور جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں، اور ہمیشہ مذاکرات اور امن کو ترجیح دی جانی چاہیے، اسی تناظر میں عمران خان نے 9 اپریل کا جلسہ پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں ملتوی کیا۔

عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق

سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے سیاسی سرمایہ داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں وفاقی حکومت کے اجلاسوں میں شرکت کی، تاہم موجودہ حکمران اپنی انا کی تسکین اور ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمران مسلسل قومی مفاد کو نظر انداز کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سیاسی امتیاز، کارکنوں پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور چادر و چار دیواری کی پامالی جیسے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی، دھکے اور تشدد کے واقعات ریاستی جبر کی بدترین مثال ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کی خراب صحت کے باوجود انہیں ذاتی ڈاکٹروں اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت نہ ہونے اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رہا تو وہ ہر قسم کی مصلحت ترک کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ رویہ برقرار رہا تو وفاق کے ساتھ عدم تعاون کیا جائے گا اور بائیکاٹ کی پالیسی اختیار کی جا سکتی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور منصوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سہیل آفریدی نے ہدایت دی کہ تمام محکمے اے ڈی پی کی تیاری میں اپنی مکمل صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور جامع و مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بنائیں، جبکہ انہوں نے عوام کو ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور کہا کہ شراکتی حکمرانی ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عوام سے سڑکوں، ٹیوب ویلز، ہسپتالوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق تجاویز طلب کی جائیں گی اور ڈپٹی کمشنرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مقصد کے لیے خصوصی لنک جاری کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ شہریوں کو اپنی شکایات اور تجاویز براہ راست حکومت تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا جائے گا، اور 4 مئی سے 8 مئی تک عوامی فیڈبیک کے لیے پورٹل کھلا رہے گا تاکہ عوام بھرپور شرکت کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تجاویز کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 میں شامل کر کے ان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.