Gas Leakage Web ad 1

اڈیالہ جیل میں اسیروں کے راشن میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزامات

0

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے راشن میں ماہانہ لاکھوں روپے کی مبینہ ہیرا پھیری کے الزامات پر تاحال انکوائری شروع نہیں ہو سکی۔

Gas Leakage Web ad 2

ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہر قیدی کے لیے ہفتہ وار 540 گرام مرغی کے گوشت کا بجٹ فراہم کیے جانے کے باوجود جیل انتظامیہ اور ہیڈ کلرک کی مبینہ ملی بھگت سے قیدیوں کو گوشت کے بجائے دالیں دی جاتی ہیں اور اس مد میں مختص رقم ہڑپ کی جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا مصری و کینیڈین وزرائے خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

درخواست کے مطابق صرف گزشتہ ایک سال کے دوران مرغی کے گوشت کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ 24 ہزار روپے سے زائد کی رقم خرد برد کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

درخواست میں طریقہ واردات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے قیدیوں کے لیے گوشت کی ایک باری مبینہ طور پر غائب کر کے اس کے بدلے دال فراہم کی جاتی ہے، اور ماہ میں چار مرتبہ مرغی کے بجائے دال دے کر مبینہ طور پر بھاری رقوم میں خوردبرد کی جاتی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ مبینہ کرپشن صرف اسی معاملے تک محدود نہیں، بلکہ جیل میں روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے تقریباً 60 کلو روٹی کے ٹکڑوں کی فروخت میں بھی ماہانہ 45 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ بدعنوانی کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.