سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مبارکباد کے مستحق ہیں، اور دنیا جانتی ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو، اور مذاکرات کے دوران پوری دنیا کی نظر پاکستان پر تھی۔
محمد اورنگزیب کی سربراہ سعودی فنڈ سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو اپنی اہمیت سے آگاہ کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وہ کام کیا ہے جس سے عوام کا فائدہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دے چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سیکٹر کو سبسڈی کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیح ہے، اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔