وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں بات کرنے پر آمادہ نہیں تھیں انہیں مذاکرات کی میز پر لایا گیا، اور وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کی کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا، جبکہ ایران امریکا مذاکرات کے معاملے پر حکومت نے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیا۔
آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو بڑھا دیگی، ایران
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں اجلاس کیا اور مشکل وقت میں قوم کو متحد رکھنے میں کردار ادا کیا، جبکہ بلاول بھٹو کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں لیکن وہ ایران امریکا مذاکرات کے لیے متحرک رہے۔