کراچی میں میٹرک بورڈ کے چیئرمین غلام حسین نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
چیئرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، اس لیے کسی بھی مرکز پر طالبات کو برقعہ یا عبایہ اتارنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
نیتن یاہو کی مشرق وسطیٰ کے نقشے کے سامنے کھڑے ہوکر مسلم ممالک کیخلاف ہرزہ سرائی
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران صبح کی شفٹ میں ہونے والا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ آؤٹ ہونے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے مزید کہا کہ اگر کسی امتحانی مرکز پر طالبات سے برقعہ اتروانے کی شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ طالبات کے امتحانی مراکز پر مرد نگران عملہ تعینات نہیں کیا جائے گا۔