Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب میں حالیہ حملوں سے توانائی منصوبے متاثر، تیل پیداواری صلاحیت میں یومیہ لاکھوں بیرل کمی ہوئی، رپورٹ

0

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں ملک کے متعدد توانائی منصوبے متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث تیل اور گیس کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہونگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک ہیں: ایران

رپورٹ کے مطابق ایک تیل پمپنگ اسٹیشن پر حملے سے یومیہ 7 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل متاثر ہوئی، جبکہ منیفہ اور خریص آئل فیلڈز پر ہونے والے حملوں کے باعث یومیہ 3 لاکھ بیرل پیداوار میں کمی آئی ہے۔ اس طرح سعودی عرب کی مجموعی تیل پیداواری صلاحیت میں یومیہ 6 لاکھ بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جبیل میں سٹورپ، راس تنورہ، ینبع میں سامرف اور ریاض ریفائنری جیسے بڑے صنعتی پلانٹس بھی ان حملوں سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی کو تیل کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جُعیمہ کے پروسیسنگ پلانٹس میں آگ لگنے کے باعث ایل پی جی کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں، جبکہ ان حملوں میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 7 سعودی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی نیوز ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ حملے جاری رہے تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.