Gas Leakage Web ad 1

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0

درخواست میں وزارت توانائی، نیپرا، اوگرا، وزارت پٹرولیم اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ساتھ ہی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی فریق بنایا گیا ہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 199(1) کے تحت توانائی کے بحران کو ختم کرنا اور اس پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور توانائی کے بحران پر قابو نہ پانے کے باعث کاروبار اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جائے اور بلنگ کا یکساں نظام متعارف کرایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.