Gas Leakage Web ad 1

تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

0

صوبائی سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے متعلق فیصلے صورتحال دیکھ کرکیے جائیں گے تاہم جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیا ہے.

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایندھن کے ذخائر کو محفوظ بنانے اور توانائی کی بچت کے لیے حکومتِ سندھ کے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔

وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے سندھ کابینہ نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ ایندھن کی بچت کے لیے ہر جمعہ کو ‘ورک فرام ہوم’ کی پالیسی اپنائی جائے گی ، جمعہ کے روز سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور عملہ گھروں سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

سینئر وزیر نے پرائیویٹ سیکٹر سے بھی درخواست کی ہے کہ جہاں ممکن ہو، وہ بھی اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دیں تاکہ سڑکوں پر ٹریفک اور ایندھن کا استعمال کم ہو۔

انھوں نے بتایا کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سندھ کابینہ کے تمام ارکان نے 3 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہو سکے۔

اس کے علاوہ تقریباً 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، تو سندھ حکومت اس پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔

تعلیمی اداروں کے حوالے سے شرجیل میمن نے واضح کیا کہ اسکولوں کو بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ہی کیا جائے گا، فی الحال اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.