مشہور رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ نے رابعہ انعم کو شادی کی پیشکش کی تھی، انکشاف
پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوز کیا گیا تھا۔
پاک بنگلادیش تیسرا ون ڈے: متنازع ریویو پر پی سی بی کا احتجاج، شکایت درج کروا دی
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے رابعہ انعم سے یہ سوال کیا، جس پر وہ ابتدا میں حیران رہ گئیں اور کہا کہ پہلی بار کسی نے شو پر یہ سوال پوچھا ہے۔
رابعہ نے سوال سن کر میزبان کی تحقیق اور تیاری کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ ماضی میں واقعی ایسا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا، "میں اس کی تفصیلات میں تو نہیں جاؤں گی لیکن یہ سچ ہے، اُس ہوسٹ نے دراصل میری فیملی سے رابطہ کیا اور مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔”
رابعہ انعم نے مزید کہا کہ "کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے شادی سے انکار کیا اور میری فیملی نے بھی شادی سے انکار کیا، جس کے بعد یہ شادی ممکن نہ ہو سکی۔”
دوران شو رابعہ نے اس ہوسٹ کا نام ظاہر نہیں کیا۔