واشنگٹن: امریکی صدر Donald Trump نے خبردار کیا ہے کہ اگر اتحادی ممالک NATO کے ذریعے Strait of Hormuz کو کھولنے میں مدد فراہم نہ کریں تو نیٹو کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے بات چیت کر رہا ہے، تاہم انہیں نہیں لگتا کہ Iran اس وقت کسی سمجھوتے کے لیے تیار ہے۔
مودی بابو تم کیا جانو لہو سے بنے سندور کی قیمت!!!
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے پر سات ممالک سے رابطے میں ہے اور ان سے اس اہم سمندری گزرگاہ کی حفاظت میں تعاون کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Israel بھی آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے مزید خبردار کیا کہ اگر نیٹو نے اس معاملے میں مدد نہ کی تو اتحاد کا مستقبل بہت برا ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں Xi Jinping سے طے شدہ ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اسی صورت مناسب ہوگی جب آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک اس بات کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں کہ وہاں کوئی کشیدگی پیدا نہ ہو۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے دنیا بھر، خصوصاً China سے مدد کی اپیل کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے علاوہ France، Japan، South Korea اور United Kingdom سمیت دیگر ممالک بھی اپنے جنگی جہاز اس علاقے میں بھیجیں گے۔
تاہم اس اپیل پر عالمی سطح پر اب تک خاموش ردعمل سامنے آیا ہے اور کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔



