Gas Leakage Web ad 1

4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

0

یہ سننے میں کسی فلمی کہانی کی طرح لگتا ہے مگر بچپن میں اپنے خاندان سے بچھڑ جانے والا ایک شخص 2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہو گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

28 سالہ زینگ یون پنگ 4 سال کی عمر میں اپنے والدین سے بچھڑ گیا تھا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اسے گود لے لیا تھا۔

زینگ 2001 میں چین کے صوبے لیاؤننگ کے ایک ریلوے اسٹیشن میں اپنے خاندان سے اس وقت بچھڑ گیا جب اس کا ایک انکل اسے چھوڑ کر آئس کریم لینے گیا تھا۔ اس وقت 4 سالہ زینگ ایک حکومتی فلاحی مرکز میں پہنچ گیا جہاں اسے شین ہوابی کا نام دیا گیا۔

دبئی میں فضائی کارروائی کے دوران ملبہ گاڑی پر جا گرا، پاکستانی شہری جاں بحق

2005 میں زینگ کو ایک کینیڈین جوڑے نے گود لے لیا اور کینیڈا لے گئے۔ مگر کچھ عرصے بعد اسے گود لینے والے جوڑے کی طلاق ہو گئی اور کسی ایک نے بھی اس کا خیال رکھنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ بعد ازاں زینگ کو ایک خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے بھیجا گیا مگر وہاں اس کا زیادہ خیال نہیں رکھا گیا۔

جس وقت زینگ اپنے خاندان سے جدا ہوا، اس کے والد جیل میں تھے اور اس کی والدہ نے شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی تھی۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد زینگ نے کمانا شروع کیا اور 2025 میں چین کے ایک ادارے "بے بی ریٹرننگ ہوم” سے رجوع کیا۔ یہ ادارہ زینگ کی طرح بچپن میں والدین سے بچھڑ جانے والے افراد کو ان کے خاندانوں سے ملانے کا کام کرتا ہے۔

اس ادارے نے زینگ کے خون کے نمونے لیے اور چین کے قومی ڈی این اے ڈیٹا بیس کو بھیجے اور کچھ دنوں بعد اس کے والدین کی شناخت ہو گئی۔

زینگ کے والد نے بتایا کہ "24 سال بعد جب میں نے اس کی تصویر دیکھی تو میں جان گیا کہ یہ میرا بیٹا ہے، کیونکہ وہ بالکل میری طرح نظر آ رہا تھا”۔ بیٹے سے ملاقات سے قبل والد نے زینگ کو 10 ہزار یوآن بھیجے۔

زینگ ابھی تک اپنی والدہ سے نہیں ملا کیونکہ وہ ایک الگ صوبے میں مقیم ہے۔ زینگ اب کینیڈا کا شہری ہے اور ویزا کے مسائل کی وجہ سے چند ہفتوں میں واپس لوٹ جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.