ایران کا امریکا کے 6 فوجی اڈوں، مختلف اسرائیلی شہروں پر حملہ، امریکی سفارتخانے میں آگ لگ گئی
- مقبوضہ بیت المقدس، تہران، بیروت ایران نے رات گئے مشرق وسطیٰ میں امریکا کے 6 فوجی اڈوں سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کر دیا، سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے سے 2 ڈرون ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے بحرین، عراق، امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، امریکی فوجی اڈوں کے علاوہ ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا۔
ایران نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتراور اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا، ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں حملوں میں خیبر میزائل استعمال کیے گئے، تل ابیب، حیفا اور مشرقی بیت المقدس پر بھی حملے کیے گئے۔
خطے میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اردن میں امریکی سفارتخانہ خالی کروا لیا گیا، امریکی ایمبیسی کے لاؤڈ سپیکر سے اعلان کیا گیا کہ عملہ محفوظ مقام کی جانب رخ کرے۔