United States Department of State نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل بشمول مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہری حفاظتی خدشات کے پیش نظر فوری طور پر اپنے انتظامات کے تحت وہاں سے روانہ ہو جائیں۔
دوسری جانب کینیڈا کی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر دبئی چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچنے کی کوشش کی جائے۔ حکام نے خبردار کیا کہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خطرہ موجود ہے اور سکیورٹی صورتحال اچانک مزید خراب ہو سکتی ہے، اس لیے شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں۔