بھارت کے چینل اے بی پی نیوز کو ہیک کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے چینل پر ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے نعرے آویزاں کر دیے۔
چینل پر پاکستانی فوج کا مواد چلنے لگا جبکہ اے بی پی نیوز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خطاب کے اقتباسات بھی نشر ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے کچھ چینلز بھی ہیک کیے گئے تھے۔