بیت شمش جو مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں واقع ہے، وہاں ایرانی میزائل حملے میں کم از کم 9 اسرائیلی ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس سربراہ نے بتایا کہ حملے کے وقت ہلاک ہونے والوں کی اکثریت ایک عوامی بم شیلٹر میں موجود تھی۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ غالب امکان ہے میزائل براہِ راست پناہ گاہ پر گرا اور زیادہ تر ہلاکتیں وہیں ہوئیں۔
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جون میں ایران کے ساتھ گزشتہ جھڑپوں کے دوران پولیس کو علم ہو چکا تھا کہ عوامی پناہ گاہیں براہِ راست بیلسٹک میزائل حملے کی شدت برداشت کرنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتیں۔
عرب میڈیا کے مطابق بیت شمش کے علاقے میں اسرائیل کی جوہری اور دیگر حساس تنصیبات بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ایرانی میزائل کو روکا کیوں نہ جا سکا۔