پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اجتماعات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور شہریوں کو کسی بھی اجتماع کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احتجاج یا مظاہرے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
امریکا کے اڈے آپ کے بجائے امریکی سرزمین شمار ہوں گے، علی لاریجانی کا خطے کے ممالک کیلئے پیغام
دوسری جانب امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں پر ہونے والے مظاہروں کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ اسلام آباد ایمبیسی اور پشاور قونصل خانے سے متعلق مزید کالز پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو باخبر رہنے، سکیورٹی کا خیال رکھنے اور ہجوم سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔