متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دبئی کے علاقے مارینا میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے متعدد ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی پر عالمی ردعمل، یو اے ای،یو کرین کی مذمت، عمان اور اسپین کی جنگ روکنے کی اپیل
یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایران کی جانب سے یو اے ای میں الدفرا ایئربیس اور بحرین میں ایئربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترکیہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔