وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت نے وزیر اعظم کو پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟ اہم خبر
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔
وزیر اعظم نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی تعریف کی اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کے لیے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔