آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام؛ گوادر اور کوئٹہ کےطلباء کیلئے مختلف دوروں کا اہتمام

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام؛ گوادر اور کوئٹہ کےطلباء کیلئے مختلف دوروں کا اہتمام

0

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت گوادر اور کوئٹہ کے طلباء کے لیے مختلف دوروں کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نسل کی قومی تربیت کے لیے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت گوادر کے طلباء نے گوادر نیول بیس اور میرین ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا، جس کا مقصد شرکاء کو زمینی حقائق، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔

امریکا: نیوکلیئر فیوژن کا عمل کرنے والا 12 سالہ طالبعلم

اس موقع پر طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہِ راست سیشنز اور نیول بیس کے مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے۔

طلباء کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے اور دفاعی اداروں کی صلاحیتوں کو قریب سے سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ونٹر انٹرنشپ پروگرام میں کوئٹہ کی مختلف جامعات کے 150 طلباء و طالبات کو شوٹنگ رینج اور پاکستان گیلری کا دورہ بھی کروایا گیا۔

طلباء نے آئی ایس پی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.