وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت کی جانب سے ماہانہ تین سو اور سات سو یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت : حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں صارفین پر لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے صرف تین سو یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد ہیں۔
حکومت کی جانب سے ماہانہ سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر دو سو روپے اور ماہانہ دو سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر تین سو روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے۔
سو یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر دو سو پچہتر روپے جبکہ ماہانہ دو سو یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر تین سو روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے۔
ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر تین سو پچاس روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ماہانہ چار سو یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز دو سو روپے سے بڑھا کر چار سو روپے کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح ماہانہ پانچ سو یونٹ استعمال کرنے والے کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز چار سو سے بڑھا کر پانچ سو روپے کرنے جبکہ ماہانہ چھ سو یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز چھ سو سے بڑھا کر چھ سو پچہتر روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ماہانہ سات سو یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز آٹھ سو روپے سے کم کر کے چھ سو پچہتر روپے کرنے جبکہ ماہانہ سات سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں تین سو پچیس روپے کمی سے چھ سو پچہتر روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ساتھ ہی گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ چار سو یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے تریپن پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ماہانہ پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے پچیس پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح ماہانہ چھ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے چالیس پیسے جبکہ ماہانہ سات سو یونٹ استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں اکیانوے پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ماہانہ سات سو یونٹ سے زائد استعمال پر ٹیرف میں انتالیس پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پانچ کلو واٹ اور اس سے زائد لوڈ کے کمرشل صارفین کے لیے ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے پندرہ پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
صنعتی شعبے کے لیے ٹیرف میں فی یونٹ پانچ روپے تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے، نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر دس فروری کو سماعت کرے گی۔