sui northern 1

اٹھارویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ,ایان اور معیز نےمینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

0
Social Wallet protection 2

ایان اور معیز نے 18ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کے افتتاحی روز مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ جبکہ ٹیم ایونٹ کے ٹائٹل میں علی نعمان، ذیشان، ایان اور غضنفر بلال نے کامیابی حاصل کر لی۔

sui northern 2

چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کے علاوہ شائقینِ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ،ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں چیمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز اور ٹیم ایونٹس منعقد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مردوں کے کھیلے گئے ڈبلز مقابلوں میں ایان اور معیز نے 792 پوائنٹس کے ساتھ مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ علی نعمان اور ذیشان نے 764 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اعجاز الرحمان اور محمد حسین چٹھہ نے
718 پوائنٹس کے ساتھ
تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ احمر سلدیرا اور دانیال شاہ 710 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔اسی طرح ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں علی نعمان، ذیشان، ایان اور غضنفر بلال نے 2210 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم ٹائٹل اپنے نام کیا، اعزاز، افضل، دانیال اور اعجاز نے 2092 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ احمر، دانیال شاہ، فیصل اور وسیم نے 2013 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ
سکندر، فیضان، نوید اور فہیم خان 1981 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ اور 18ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ-2026 کی اختتامی تقریب 30 جنوری بروز جمعہ شام چار بجے، پاکستان نیشنل سینٹر (پی این سی)، اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے اور چیمپئن شپ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.