sui northern 1

فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

0
Social Wallet protection 2

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

sui northern 2

فرانس کے ایوانِ زیریں سے منظوری کے بعد اس بل کو سینیٹ سے بھی منظوری درکار ہوگی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام آن لائن ہراسانی اور ذہنی صحت کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنا فطری حقِ دفاع استعمال کیا: پاکستانی سفیر برائے یو این

آج فرانس کی قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق بل پیش کیا گیا، جس میں کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی کی تجویز شامل تھی۔

بل میں مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر عائد پابندی کو ہائی اسکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون اس سے قبل نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کے رجحان کی ایک وجہ سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے حامی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.