Gas Leakage Web ad 1

مشعال ملک نے مسئلہ کشمیر پر خصوصی بورڈ آف پیس کا قیام ناگزیر قرار دے دیا

مشعال ملک نے مسئلہ کشمیر پر خصوصی بورڈ آف پیس کا قیام ناگزیر قرار دے دیا

0

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مسئلہ کشمیر پر خصوصی بورڈ آف پیس کے قیام کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چھبیس جنوری کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، جہاں انصاف ہونا چاہیے وہاں زنجیریں ہوں، یہ جمہوریت نہیں۔

بورڈ آف پیس صرف غزہ تک محدود نہیں، بھارت میں تہلکہ مچا ہوا ہے، مشاہد حسین سید

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کا حق خود ارادیت مسلسل پامال کر رہا ہے اور آج دنیا امن کی بات کر رہی ہے، اگر دنیا میں واقعی امن مقصود ہے تو کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور عالمی امن کی ہر کوشش میں کشمیر کو مرکزی ایجنڈا بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے اور بھارت میں قید یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.