Gas Leakage Web ad 1

پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا اختتام پذیر

پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا اختتام پذیر

0

پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ قومی سطح کی ورکشاپ 11 سے 22 جنوری 2026 تک جاری رہی، جس میں عمائدین، اکیڈیمیا، میڈیا، سیاسی قائدین، نوجوان اور سول سوسائٹی کے مختلف طبقات نے حصہ لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

ورکشاپ میں شریک 91 شرکاء اور پشاور کی جامعات کے 150 اسکالرز میں سے 80 فیصد کا تعلق خیبرپختونخوا، بالخصوص ضم شدہ اضلاع سے تھا جبکہ باقی 20 فیصد نمائندگی ملک کے دیگر حصوں سے رہی۔ شرکاء کے وزیر اعظم پاکستان اور دیگر ریاستی عہدیداران کے ساتھ خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

اختتامی سیشن میں کور کمانڈر پشاور نے شرکاء سے قومی سلامتی، گمراہ کن پروپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.