Gas Leakage Web ad 1

منی لانڈرنگ کیسز: سزاؤں پر عمل درآمد تیز کرنے کیلئے ایف آئی اے کی دو خصوصی ٹیمیں قائم

منی لانڈرنگ کیسز: سزاؤں پر عمل درآمد تیز کرنے کیلئے ایف آئی اے کی دو خصوصی ٹیمیں قائم

0

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے مقدمات میں سزاؤں پر عمل درآمد میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ یہ ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء رانا عابد حسین کی سربراہی میں کام کریں گی جن کا بنیادی مقصد عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں پر بروقت اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد ہیں: علی امین

پہلی خصوصی ٹیم میں انسپکٹر فہیم، سب انسپکٹر تابش اور حسن کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ دوسری ٹیم سب انسپکٹر شہزاد خاکوانی اور لیاقت پر مشتمل ہوگی۔ یہ دونوں ٹیمیں اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ بطور فوکل پرسن مستقل رابطے میں رہیں گی تاکہ کیسز کی قانونی پیشرفت اور نگرانی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس نئی حکمت عملی کا مقصد منی لانڈرنگ کے مقدمات میں قانونی تقاضوں کو شفاف طریقے سے مکمل کرنا اور سزا یافتہ افراد کے خلاف کارروائی میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔ اس اقدام سے منی لانڈرنگ کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.