sui northern 1

آئی ایم ایف کی خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

آئی ایم ایف کی خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس کی خامیوں کی نشاندہی کے بعد اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کو اس 15 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور اس کمیٹی کا قیام وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کے وژن کا حصہ ہے۔

sui northern 2

شہید ذوالفقار علی بھٹو ، ایک کرشماتی شخصیت

کمیٹی اپنی کارکردگی کی رپورٹ سہ ماہی بنیادوں پر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری ایس آئی ایف سی، سیکرٹری آئی ٹی اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ، چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین سی سی پی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایم ڈی پیپرا، ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل بھی کمیٹی کے ارکان کا حصہ ہیں، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے اور وفاقی وزارت خزانہ کمیٹی کے لیے سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ نومبر 2025 میں جاری کی گئی تھی جس میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ گورننس میں بہتری سے پاکستان کافی معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے اور گورننس اصلاحات کے پیکج پر عمل درآمد سے پاکستان اپنی جی ڈی پی میں پانچ سے ساڑھے چھ فیصد کے درمیان اضافہ کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.