پنجاب میں امراض قلب کے علاج کیلئے جدید ترین تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں امراض قلب کے علاج کیلئے جدید ترین تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ

0

پنجاب میں امراض قلب کے لیے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکن ڈاکٹرز اس جدید ترین تکنیک کے لیے مقامی ڈاکٹروں کو ٹریننگ دیں گے، جبکہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجری کا جدید اور محفوظ ترین متبادل ہے، جس میں خون کی نالی میں چھوٹے سے سوراخ کے ذریعے انجیوپلاسٹی، اسٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے۔ چلڈرن، نشتر اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار زرگل عدالت میں پیش

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کروانے کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم طاہر خیلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جبکہ رخسانہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیلتھ اور تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات کو سراہا اور انٹراویسکولر سرجری کے لیے جدید طبی آلات کی خریداری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.