sui northern 1

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا آئی ٹی اور ای گورننس کے فروغ پر زور

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا آئی ٹی اور ای گورننس کے فروغ پر زور

0
Social Wallet protection 2

گلگت۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کہا ہے کہ روشن مستقبل اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای گورننس کے ذریعے تمام محکموں میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ گلگت بلتستان کے سرکاری دفاتر میں ای آفس کا نفاذ ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے دفتری امور بروقت اور مؤثر انداز میں انجام دیے جا سکیں گے اور عوامی مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

sui northern 2

26نومبر احتجاج کیس: علیمہ خانم پر فرد جرم عائد کرنے کیخلاف اپیل دائر

نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کی جانب راغب کرنے اور اس شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ٹیک ویلیجز اور آئی ٹی سینٹرز کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب بنایا جا سکتا ہے، جس کے لیے مربوط پالیسی اور مناسب وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لے رہے ہیں اور فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے آئی ٹی کے شعبے کا فروغ انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ نہ صرف معیشت کی بہتری میں حصہ ڈالیں بلکہ معاشرے کے مفید اور کامیاب شہری بھی بن سکیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور نگران حکومت آئی ٹی کے فروغ اور محکمے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.