sui northern 1

پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہونے کا انکشاف

پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہونے کا انکشاف

0
Social Wallet protection 2

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

sui northern 2

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس نے لوکیشن بتانے والا ایک فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے تمام صارفین کی اصل لوکیشن اور بنیادی معلومات کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ اسی فیچر کے ذریعے معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے چلایا جا رہا ہے، تاہم ملک کا نام سامنے نہیں آ سکا۔

وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ

وجہ یہ ہے کہ ایکس نے کچھ پرائیویسی ٹولز شامل کیے ہیں، جو ایسے ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں جہاں اظہار رائے کی آزادی محدود ہو، جس کی وجہ سے ملک کا نام ظاہر نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ چلانے والا کارکن ملک میں موجود نہیں ہے اور بیرونِ ملک سے اکاؤنٹ آپریٹ کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.