کامیابیوں کا سہرا میری ساری ٹیم کے اعتماد اور بھر پور تعاون کا نتیجہ ہے، پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو چیف رپورٹ )میری تمام تر کامیابی کا سہرا میری ٹیم اور تمام زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین، طلباء کا اعتماد اوربھرپورتعاون کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے مجھے بطور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی آج 10ماہ مکمل ہو گئے اور زرعی یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان خیالات کااظہار وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے زرعی یونیورسٹی کی سٹاف میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار عبد الباسط خان زرعی یونیورسٹی سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہان اور انتظامی افسران کی بڑی تعدا د موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم اور آپ تمام لوگوں کی سپورٹ اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت سے ہم نے زرعی یونیورسٹی کو ایک ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرا دامن صاف ہے، نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کئے اور ادارے کی ترقی کے لئے دن رات محنت کرتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے زرعی یونیورسٹی اپنی پوری ٹیم سمیت زرعی یونیورسٹی کے ہر ملازم مالی سے لے کر ڈین تک سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واحد ذات صرف اللہ پاک کی ہے اور میر ی کامیابی آپ سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈیرہ و ٹانک کی ضلعی انتظامیہ’محکمہ پولیس، پاک فوج، ایف سی، سیکیورٹی اداروں، میڈیا کے نمائندوں اور خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کا شکریہ ادا کیا کہ آپ تمام نے زرعی یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔ میٹنگ میں رجسٹرار زرعی یونیورسٹی عبد الباسط خان‘ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر احسان علی‘ ڈپٹی رجسٹرار ایفیلیشن محمد ذیشان‘ڈائریکٹر اکیڈمیکس ڈاکٹر ثاقب علی‘ڈائریکٹر فنانس جوہر زمان اورڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرجاد سکند ر سدوزئی“ڈائریکٹر کیو ای سی محمد وقاص الحسن‘ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیر ڈاکٹر شعیب‘اسسٹنٹ رجسٹرار زیب القمر‘ڈاکٹر رحمان اللہ‘ وفیکلٹی سٹاف نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شکیب اللہ کو زرعی یونیورسٹی کیلئے بہترین خدمات پر انہیں زبردست خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔