Gas Leakage Web ad 1

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

0

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے پولیس رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہ کرائی جا سکی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.