جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
عمران خان سمیت مجموعی طورپر 80 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی جن میں راجہ بشارت بھی شامل تھے۔
مقدمے میں عمران خان سمیت 143 افراد نامزد ہیں، کئی ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔