بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ

0

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیاہے

امریکی صدر نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا۔
بائیڈن سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں اس بارےمیں علم نہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیروت اور تہران میں قتل کی وارداتوں نے بائیڈن کو جھنجلا دیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور حزب اللّٰہ رہنماؤں کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے فوری بعد نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ شدید ہوگا، ایران مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے بدلہ لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.