کیا آپ گھر بیٹھے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانا چاہتے ہیں؟جانئے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کیا آپ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانا چاہتے ہیں؟
نادرا سے بنوائیں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) انتہائی سہولت کے ساتھ
والدین کی فیملی کا ایف آر سی بنوانا ہو تو والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات، اور
اپنی فیملی کا ایف آر سی بنوانا ہو تو میاں، بیوی اور بچوں کی تفصیلات کے ہمراہ Pak Identity موبائل📱ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اور گھر بیٹھے پوری کارروائی مکمل کریں
یا
قریبی نادرا سنٹر تشریف لائیں۔
نوٹ: 18 سال سے کم عمر بچوں کو ساتھ لانا ضروری ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے:
نادرا ہیلپ لائن:
051111786100
ویب سائٹ:
www.nadra.gov.pk