پولیس افسران لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں،آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے پولیس فورس کے لئے وائرلیس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔
منگل کو پولیس ترجمان نے بتایا آئی جی اسلام آباد پولیس نے وائرلیس پر پیغام دیا ہے کہ تمام پولیس ملازمین شہریوں کے لئیے آسانیاں پیدا کرے اور سب مل کر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر سڑکوں پر جاگیں گے تاکہ عوام سکون کی نیند سوئے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شیروں کی اور پروفیشنل پولیس فورس ہےآپ نے ہمیشہ لاء اینڈ آرڈر اور ہر قسم کی مشکلات کا پیشہ وارانہ طریقے سے مقابلہ کیا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ آپ سے توقع ہے کہ آپ سو فیصد الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں گے۔