اسلام آباد(نویزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ عمران خان نے انہیں اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن تعینات کیا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تیس مارچ کو جیل میں ملاقاتوں کے لیے عمران خان نے 3 فوکل پرسنز مقرر کردیے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔
جیل میں ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا، ہفتے میں 2 دن ملاقاتوں کی اجازت ہوگی، منگل کو فیملی جبکہ جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی


