Gas Leakage Web ad 1

وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

0

کیا کوئی فرد افواہیں فروخت کرکے رقم کما سکتا ہے؟

Gas Leakage Web ad 2

یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر لاطینی امریکی ملک کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 69 سالہ میریام یہی کام کرتی ہیں۔

جی ہاں، وہ واقعی افواہیں فروخت کرتی ہیں۔

کولمبیا کے خطے قیندیو کے علاقے Brisas de Armenia سے تعلق رکھنے والی میریام کا افواہیں فروخت کرنے کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

درحقیقت ان کا دعویٰ ہے کہ افواہیں فروخت کرکے وہ اب تک 2 گھر خرید چکی ہیں۔

وہ اپنے علاقے کے چائے خانے میں جاکر بیٹھتی ہیں، انتظار کرتی ہیں اور نوٹ بک پر باتیں لکھتی رہتی ہیں۔

وہ افواہوں کے لیے 5 سے 10 ہزار کولمبین پیسو لیتی ہیں، جس کا انحصار افواہ کے مواد پر ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر ایسے مقامات پر بیٹھتی ہیں جہاں اطلاعات ان تک پہنچتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے گپ شپ سے محبت ہے اور میں پروفیشنل افواہ ساز ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ نوٹ بک نہ صرف انہیں مستند کہانیاں سنانے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ ان کے لیے ثبوت کا کام بھی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں یہاں آپ سے بات چیت کررہی ہوں، مگر میرے کان بہت اچھی طرح سن رہے ہیں کہ لوگ کیا بات کر رہے ہیں۔‘

ان کی سب سے مہنگی افواہ 7 لاکھ پیسو میں فروخت ہوئی تھی، جس کے عوض انہوں نے ایک شخص کی بیوی سے بے وفائی کو چھپایا تھا۔

اس کامیابی کے باوجود میریام نے بتایا کہ انہیں اپنے علاقے میں مسابقت کا بھی سامنا ہے کیونکہ لوگ ان کے کاروباری ماڈل کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی بات کو شواہد کے بغیر بیان نہیں کرتیں۔

انہیں اس خطے میں ’کوئین آف گوسپ‘ کہا جاتا ہے اور انہوں نے کہا کہ ’افواہ سازی میری زندگی کا حصہ ہے اور یہ میرے خون میں دوڑتی ہے۔‘

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.