امریکا: ٹھوڑی پر کرسی کا توازن قائم کرنے کا انوکھا کارنامہ

امریکا: ٹھوڑی پر کرسی کا توازن قائم کرنے کا انوکھا کارنامہ

0

سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنی ٹھوڑی پر کرسی کا توازن 1 گھنٹہ اور 20 منٹ تک قائم کر کے اپنا کھویا ہوا ٹائٹل دوبارہ حاصل کر لیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے پہلے 1 گھنٹہ اور 8 منٹ تک ٹھوڑی پر کرسی کا توازن قائم کر کے یہ گینیز ریکارڈ بنایا تھا۔ بعد ازاں ایک اور بیلنس ایکسپرٹ نے 1 گھنٹہ اور 19 منٹ تک یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کراچی کے تھانوں میں ایس ایچ او کی تعیناتی کیسے ہوگی؟ پولیس چیف نے تفصیلات بتا دیں

ڈیوڈ رش نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں سے وہ خاص طور پر اپنی گردن کی برداشت دوبارہ بحال کرنے کی تربیت لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل گردن، جبڑا اور ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصے پر مسلسل دباؤ ڈالتا ہے اور کرسی کی پوزیشن میں کسی لمحے بھی آرام نہیں ملتا، ہر گزرتا سیکنڈ فعال کنٹرول کا تقاضا کرتا ہے۔

ڈیوڈ رش کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کی جانچ کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی کہ یہ ٹائٹل دوبارہ ان کے نام ہو گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.