Gas Leakage Web ad 1

جج کی تنبیہ پر بے وفا شوہر سے معافی مانگنے والی خاتون سلیبریٹی بن گئی

جج کی تنبیہ پر بے وفا شوہر سے معافی مانگنے والی خاتون سلیبریٹی بن گئی

0

چین میں ایک جج کی تنبیہ پر بے وفا شوہر اور اس کی معشوقہ سے سرِعام معافی مانگنے والی خاتون اپنے ہی ملک میں سوشل میڈیا سلیبریٹی بن گئی۔ نیو نا نامی خاتون کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر گزشتہ پانچ برس سے اپنی ساتھی ملازم خاتون کے ساتھ تعلق میں تھے۔ اس انکشاف کے بعد نیونا نے شوہر اور اس کی معشوقہ کے تعلقات بے نقاب کیے اور دونوں کے خلاف جمع کیے گئے شواہد، نام اور دیگر نجی معلومات سوشل میڈیا پر جاری کر دیں، جس کے نتیجے میں انہیں قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Gas Leakage Web ad 2

سڑکوں پر بھیک مانگنے والا شخص کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا

نیو کے شوہر اور ان کی معشوقہ، جو خود بھی شادی شدہ تھیں، نے خاتون کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جو عدالت میں جیت لیا گیا۔ فیصلے میں جج نے نیونا کو حکم دیا کہ وہ اپنے شوہر اور اس کی معشوقہ سے مسلسل 15 دن تک عوامی سطح پر معافی مانگیں۔ تاہم نیونا نے اس عدالتی فیصلے کو اپنی شکست کے بجائے ایک مختلف انداز میں اپنی آواز بنالیا اور اسے اپنی جیت میں بدل دیا۔

نیو نے عدالت کے فیصلے کی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بائیڈو ٹیئبا اور ڈوئن پر پوسٹ کیں، جن میں انہیں معذرت کرنے کا کہا گیا تھا اور سابقہ معذرتی پوسٹس حذف نہ کرنے کی ہدایت بھی شامل تھی۔ اگرچہ انہوں نے معافی مانگی، لیکن ان ویڈیوز میں انہوں نے اپنے شوہر کی بے وفائی، معشوقہ پر کی گئی فضول خرچیاں، بیٹی کی تعلیم اور قرض کی ادائیگی میں عدم تعاون اور گھریلو تشدد کے الزامات بھی سامنے رکھ دیے۔ اب تک ان ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور ہر ویڈیو پر پانچ لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں، جس کے بعد نیونا چین میں ایک غیر متوقع سوشل میڈیا سلیبریٹی بن گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.