سیریز کے ابتدائی مقابلے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ 25 سے 31 اکتوبر تک فائنل سمیت چار میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے، تاہم پاکستان کے میچز کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 300 روپے ہوگی۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری
اسی طرح سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔
شائقینِ کرکٹ نجی کوریئر کمپنی کے مراکز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، تاہم آخری میچ میں مہمان ٹیم نے فتح اپنے نام کی تھی۔



