ملاقات کے دوران بجلی کی ترسیل کے نظام اور ریلوے کی جدیدکاری کو ترجیحی شعبے قرار دیا گیا، جبکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے رواں سال کے اختتام سے قبل بجلی کی ترسیل کے منصوبے کی منظوری دینے کا ہدف مقرر کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایم ایل ون منصوبے کے کراچی سے روہڑی سیکشن کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مشترکہ مالی معاونت اور دیگر حصوں کے لیے متوازی فنانسنگ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری
ملاقات میں کثیر سالہ قرضہ جاتی پروگرام، منصوبوں پر بروقت عمل درآمد اور سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق دباؤ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بجٹ معاونت اور موسمیاتی ترجیحات پر مبنی پالیسی فنانسنگ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پانڈا بانڈ کے لیے ضمانت کی فراہمی میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون کو سراہا اور مالی معاونت کے ذرائع میں تنوع، قرضوں کی مدت میں توسیع اور ری فنانسنگ کے خطرات میں کمی کے لیے پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے مستقبل میں کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے مالی وسائل حاصل کرنے میں معاونت کے لیے اے آئی آئی بی کی آمادگی کا خیرمقدم کیا، جبکہ یورو بانڈز کی ٹوکنائزیشن کے حوالے سے تکنیکی تعاون کے امکانات کو بھی سراہا گیا۔



