پاکستان سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم میں عرفات منہاس اور سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان نہیں ہے، جبکہ رضا اللہ راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔
شرپسندوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر 2 رابطہ پلوں کو دھماکوں سے تباہ کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔
پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، خواجہ نافع اور شاداب خان شامل ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ رضا اللہ، نسیم شاہ، ابرار احمد اور سلمان مرزا بھی ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں کا حصہ ہوسکتے ہیں۔



