ٹروبا: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 199 رنز بنا لیے۔
ٹروبا ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے ہیں۔ شان مسعود 88 رنز اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے پولنگ سے پہلے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں دھاندلی کا الزام لگا دیا
امام الحق 63، اذان اویس صفر اور کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز
ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 194 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ کیوم ہوج 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شے ہوپ نے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 جبکہ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
دوسری وکٹ پر شان مسعود اور امام الحق کے درمیان 155 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ امام الحق 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم بھی 23 رنز ہی بنا سکے۔
دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے ہیں، شان مسعود 88 رنز اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار ہیں۔