زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بین الاقوامی کنسورشیم کے فوری رابطوں کے نتیجے میں کیبل بحال ہوئی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے کیلئے 24 گھنٹے کام کیا، خرابی کے دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک کی ترسیل جاری رکھی گئی۔


