Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کی درجنوں ممالک پر نئے درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی تیاری

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے درجنوں ممالک پر نئے درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی درآمدی ڈیوٹیاں نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں بیشتر ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ زیادہ شرح کے ٹیرف عائد کرنے کے لیے قانونی بنیاد بھی تیار کر رہی ہے۔

معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں اور دیگر مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا نفاذ آئندہ ماہ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 20 فروری 2026 کو امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مستقل درآمدی ٹیکس سے متعلق قانون کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں بالخصوص ان ٹیرفس کو کالعدم قرار دیا تھا جو "انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ” (IEEPA) کے تحت مختلف ممالک پر عائد کیے گئے تھے، کیونکہ عدالت کے مطابق کانگریس نے صدر کو اس قانون کے تحت درآمدی ڈیوٹیز نافذ کرنے کا اختیار نہیں دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک اور قانونی شق، سیکشن 122، کے تحت 15 فیصد عالمی درآمدی ٹیکس نافذ کیا تھا۔

اس قانون کے تحت درآمدی ٹیکس صرف 150 دن کے لیے عارضی طور پر نافذ کیا جا سکتا ہے، جس کی مدت 24 جولائی 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.