Gas Leakage Web ad 1

مسٹرپتلوسے ا ظہاریکجہتی کیلئے گلوکارمظہرراہی نےخصوصی گاناریلیزکردیا

0

مسٹر پتلو سے اظہار یکجہتی کیلئے گلوکار مظہر راہی نے خصوصی گانا ریلیز کردیا۔ گانے کی شاعری اور موسیقی بھی مظہر راہی نے خود ترتیب دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یار میرے دے ویاہ نوں نظراں لگ گئیاں گانے میں مسٹر پتلو کی شادی اور پھر خالی ہال کو دکھایا گیا۔

مظہر راہی پاکستان کے معروف پنجابی فوک اور بھنگڑا گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار ہیں۔ انہیں میوزک انڈسٹری میں بھنگڑا کنگ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ ان کی گائیکی میں پنجابی ثقافت، روایتی بھنگڑا اور جدید موسیقی کا خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے۔ مظہر راہی پاکستان کے علاوہ بھارت، دبئی، مسقط، امریکہ، جاپان، بحرین، برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔ ان کے دس سے زائد میوزک البمز ریلیز ہو چکے ہیں۔ ان کا گانا لاہور برانڈ بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

مظہر راہی کے دیگر مشہور گانے
1. چٹھیے نی چٹھیے
2. توں نئیں بولدی رانو
3. اکھ وی لڑانی اے تے گڈی وی اڑانی اے
4. نہ پچھ وے چناں
5. اج ساڈے نال کل کتھے ہور نی
6. خاندانی نواب
7. لاہور برانڈ
8. ڈھول اسلام آباد دا
9. سوہنا معشوق ہووے
10. تو تے میں

مظہر راہی کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پنجابی لوک موسیقی اور بھنگڑا کو نئی نسل میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.