Gas Leakage Web ad 1

نامناسب لباس سے متعلق بیان پر علیزے شاہ کی فلک شبیر پر کڑی تنقید، الزامات بھی عائد

0

اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ نامناسب لباس سے متعلق بیان پرمنافقت کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بیان میں کہا ماضی میں انہوں نے فلک شبیر کیساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کام کیا،جس میں انھیں نامناسب لباس پہننے پر مجبور کیا گیا،میوزک ویڈیو کی اسٹائلنگ انکی اہلیہ نے کی تھی۔انہوں نےسوال کیا کہ میوزک ویڈیو میں بولڈ سین کروانے پرفلک شبیر کو اسلامک ریپبلک آف پاکستان کا خیال نہیں آیا تھا،مزید کہا کہ میرے پاس اور بھی بہت کچھ ہے بتانے کو لیکن انکی اہلیہ اور بیٹی کا خیال آجاتا ہے،علیزے شاہ نے الزام عائد کیا کہ فلک شبیر نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے ضابطے کے نفاذ کی اپیل نےسوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی،کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بڑی تعداد نے اسے ذاتی آزادیوں میں مداخلت قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.