عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان پر اپنا موقف بیان کر دیا

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان پر اپنا موقف بیان کر دیا

0

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار ان کے محبت کے بارے میں بیان نے مداحوں کے درمیان دلچسپ تبصرے پیدا کر دیے ہیں۔

گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

عاصم اظہر کی حالیہ پروگرام کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے محبت کے موضوع پر اپنے خیالات کھل کر بیان کیے۔ انٹرویو کے دوران ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں صرف ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ممکن ہے؟ اس پر عاصم اظہر نے سنجیدہ انداز میں جواب دیا کہ شروع میں وہ سوچتے تھے کہ محبت کئی بار ممکن ہے، لیکن اب انہیں احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک بار نصیب ہوتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عاصم اظہر کی ذاتی زندگی پہلے ہی خبروں میں ہے، خاص طور پر اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے۔ پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ممکنہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مداحوں کی دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے ایک مداح کے سوال پر کہا کہ ان کی شادی جمعے کے روز دوپہر ہوگی۔

ان کے اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین اس پر حیران ہیں کہ آیا یہ حقیقی اعلان ہے یا ہلکے پھلکے انداز میں کہا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.