سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں کیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی اب تک 10 مرتبہ صوبے کی تقسیم کی مخالفت کرچکی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اسمبلی کی قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں تو پھر ایوان میں بیٹھنے کا کیا جواز ہے؟
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز
شرجیل میمن نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کوئی بھی فیصلہ سڑکوں یا ٹی وی ٹاک شوز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مسلم لیگ (ن) سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اپنا واضح مؤقف اور پالیسی سامنے لائے۔


